پاکستان
16 فروری ، 2014

کشمور:ریلوے ٹریک پر دھماکا،تین بچوں سمیت 4افراد جاں بحق

کشمور:ریلوے ٹریک پر دھماکا،تین بچوں سمیت 4افراد جاں بحق

کشمور…کشمور میں تنگوانی کے قریب ریلوے ٹریک پر دھماکا ہو اہے جس کے نتیجہ میں تین بچوں سمیت چار افراد جاں بحق ہو گئے۔ متاثرہ ٹرین خوشحال خان ایکسپریس کراچی سے پشاور جا رہی تھی۔عینی شاہدین کے مطابق دھماکے سے ٹرین کی 3 بوگیاں پٹری سے اترگئیں اور شدید متاثر ہوئی ہیں جبکہ دھماکے سے 100 میٹرریلوے ٹریک متاثر ہوا ہے۔زخمیوں کو ٹریکٹر ٹرالیوں میں قریب واقع اسپتال منتقل کیا جا رہاہے تاہم اسپتال میں طبی امداد کی زیادہ اچھی سہولیات دستیاب نہیں ہیں۔دھماکے کے بعد امدادی کارروائیاں شروع کردی گئیں۔ ذرائع کے مطابق زخمیوں میں شدید زخمی بھی موجود ہیں اور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ریلوے کی آمد رفت بھی بند ہو گئی ہے۔

مزید خبریں :