دنیا
16 فروری ، 2014

امریکی وزیرخارجہ کا انڈونیشیا کی سب سے بڑی مسجد کا دورہ

امریکی وزیرخارجہ کا انڈونیشیا کی سب سے بڑی مسجد کا دورہ

جکارتا…امریکی وزیرخارجہ جان کیری نے انڈونیشیاکی سب سے بڑی مسجد کا دورہ کیا۔اس موقع پر مسجد استقلال کے امام علی مصطفی یعقوب بھی امریکی وزیر خارجہ کے ہمراہ تھے۔ کیری نے مسجد استقلال کو ایک ’غیرمعمولی‘ جگہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ اس یہاں آکر انتہائی عزت افزائی محسوس کر رہے ہیں۔17 برس میں مکمل ہونے والی مسجد استقلال جنوب مشرقی ایشیا کی سب سے بڑی مسجد ہے۔ امریکی وزیر خارجہ جان کیری ایشیائی ملکوں کے دورے کے آخری مرحلے میں انڈونیشیا پہنچے ہیں۔ کیری آج ماحولیاتی تبدیلیوں پر ہونے والی ایک بین الاقوامی کانفرنس سے اہم خطاب بھی کریں گے۔

مزید خبریں :