پاکستان
16 فروری ، 2014

آزاد کشمیر کے بزرگ سیاستداں چودھری نور حسین انتقال کرگئے

آزاد کشمیر کے بزرگ سیاستداں چودھری نور حسین انتقال کرگئے

مظفرآباد…آزاد کشمیر کے بزرگ سیاستدان اور سابق وزیر تعلیم آزاد کشمیر چودھری نور حسین طویل علالت کے باعث انتقال کر گئے۔ چودھری نور حسین سابق وزیراعظم آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے والد تھے۔ ان کی وفات پر وزیراعظم آزاد کشمیر نے 3روزہ سوگ ، سرکاری پرچم سرنگوں رکھنے اور کل آزاد کشمیر میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ چودھری نور حسین کی نمازہ جنازہ آج شام 5بجے جامعہ اسلامیہ گراوٴنڈ کھڑی شریف میں ادا کی جائے گی

مزید خبریں :