پاکستان
16 فروری ، 2014

طالبان سے مذاکرات ،جلد اچھی خبر ملنے والی ہے، مولانا سمیع الحق

طالبان سے مذاکرات ،جلد اچھی خبر ملنے والی ہے، مولانا سمیع الحق

اسلام آباد…جمعیت علمائے اسلام (س) کے سربراہ مولاناسمیع الحق نے کہا ہے کہ طالبان سے مذاکرات کے حوالے سے جلد اچھی خبر ملنے والی ہے۔تفصیلات کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ سلمان کے اعزاز میں وزیراعظم نے عشائیہ دیا۔ عشائیے میں سروسز چیفس، وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف اور جمعیت علمائے اسلام (س) کے سربراہ مولاناسمیع الحق سمیت دیگررہنماوٴں نے شرکت کی۔ پرویز مشرف غداری کیس میں وکیلِ استغاثہ اکرم شیخ بھی تقریب میں شریک ہوئے۔ اس موقع پر مولانا سمیع الحق کا کہنا تھا کہطالبان سے مذاکرات کے حوالے سے جلد اچھی خبر ملنے والی ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا کہ سعودی ولی عہد پرویزمشرف کے بارے میں بات کرنے نہیں آئے۔

مزید خبریں :