پاکستان
16 فروری ، 2014

تھر:بیوپاریوں نے 7ہزار کی بھیڑ بیمار ہونے پر 1500 روپے میں بیچنا شروع کردی

تھر:بیوپاریوں نے 7ہزار کی بھیڑ بیمار ہونے پر 1500 روپے میں بیچنا شروع کردی

تھرپارکر…صحرائے تھر میں ان دنوں ماتا نامی خطرناک بیماری نے بھیڑوں کو اپنے پنجے میں جکڑ رکھا ہے۔اس بیماری میں مبتلا بھیڑ،کچھ ہی دنوں میں ہلاک ہوجاتی ہے۔ جس کے بعد بیوپاریوں نے 7 ہزار کی بھیڑ ہزار ڈیڑھ ہزار میں بیچنا شروع کردی۔نقصان سے بچنے کے لیے بیوپاریوں نے انہیں اونے پونے داموں فروخت کرنا شروع کیا، تو گوشت کا کاروبار کرنے والوں کی جیسے چاندی ہوگئی۔ مٹھی میں لگنے والی مویشی منڈی میں بڑی تعداد میں یہ بیمار بھیڑیں لائی گئیں۔ 6سے 7ہزار میں بکنے والی بھیڑیں، 1000سے 1500میں فروخت ہوئیں۔ تاجر بھی ٹرک بھر بھر کر متاثرہ بھیڑیں کراچی اور دوسرے شہر لے گئے۔ ذرائع کے مطابق یہ بیمار بھیڑیں کراچی کے ہوٹلوں اور دکانوں میں بکرے کے گوشت کے نام پر فروخت کی جائیں گی۔

مزید خبریں :