پاکستان
16 فروری ، 2014

کشمور:پٹری پر دھماکا،بوگیاں الٹنے سے جاں بحق افراد کی تعداد 6 ہوگئی

کشمور:پٹری پر دھماکا،بوگیاں الٹنے سے جاں بحق افراد کی تعداد 6 ہوگئی

کشمور…کشمور کے قریب ریلوے ٹریک پر دھماکے سے خوشحال خان خٹک ایکسپریس کی دو بوگیاں الٹنے سے بچوں سمیت جاں بحق افراد کی تعداد 6ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق دہشت گردوں نے ایک بار پھر سندھ میں ریلوے ٹریک کونشانہ بناڈالا۔ جیکب آباد میں دھماکے سے خوشحال خان خٹک ایکسپریس کی تین بوگیاں پٹری سے اترگئیں۔ ایک ہی خاندان کے 4 بچوں سمیت 6افراد جان کی بازی ہارگئے۔ خوشحال خان خٹک ایکسپریس کراچی سے پشاور جارہی تھی۔ دن 12بج کر 55 منٹ پر تنگوانی کے قریب پہنچی تو ٹریک پر نصب بم پھٹ گیا۔ دھماکے سے3 بوگیاں پٹری سے اترکرالٹ گئیں۔ دوبوگیاں مکمل طور پر تباہ ہوئیں جبکہ ایک کو جزوی نقصان پہنچا۔واقعے کے بعد ہر طرف چیخ و پکارمچ گئی۔ دہشت گردی کا عفریت جیکب آباد میں شادی میں شرکت کے بعد واپس کشمور جانے والے بدنصیب خاندان کی خوشیوں کوبھی نگل گیا۔دھماکے کے کئی گھنٹوں بعد تک امدادی کارروائیاں شروع نہیں کی جاسکیں۔مقامی افراد نے زخمیوں کو ٹھل اور جیکب آباد منتقل کیا۔جن میں سے 10 زخمیوں کو حالت تشویشناک ہونے پر لاڑکانہ لے جایا گیا۔ٹرین کیدیگر مسافروں کو کشمور ریلوے اسٹیشن پر ٹھہرایا گیا ہے۔متاثرہ ٹریک سے ایک اور بم بھی ملا جو ناکارہ بنادیا گیا۔بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق دونوں بموں کا وزن 10 سے 12 کلو تھا۔ریلوے حکام کے مطابق دھماکے سے 100 میٹر ریلوے ٹریک متاثر ہوا ہے۔تاہم ٹریک کا مرمتی کام اب تک شروع نہیں کیا جاسکا ہے۔

مزید خبریں :