پاکستان
16 فروری ، 2014

کوئٹہ میں غلامان صحابہ کے زیراہتمام تحفظ کلام اللہ کانفرنس

کوئٹہ میں غلامان صحابہ کے زیراہتمام تحفظ کلام اللہ کانفرنس

کوئٹہ …کوئٹہ میں مذہبی تنظیم غلامان صحابہ کے زیراہتمام تحفظ کلام اللہ کانفرنس کا انعقاد کیاگیا۔ مقررین نے اس بات پر زور دیا کہ مومن آپس میں شیر و شکرہوکر قرآن اور ناموس صحابہ کا تحفظ کریں۔کانفرنس سے خطاب میں مقررین کا کہنا تھا کہ صحابہ کرام کی ناموس اور قرآن پاک کے تحفظ کی جدوجہد ہمیشہ جاری رہے گی اوریہ ہرمومن کافرض ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں دھماکے کرانے والے امریکا کے ایجنٹ ہیں، پاکستان میں امن کے لیے مذاکرات کا عمل جاری ہے، اللہ کرے یہ کامیاب ہوجائے۔

مزید خبریں :