16 فروری ، 2014
کراچی …صحرائے چولستان میں نویں ڈیزرٹ جیپ ریلی نادر مگسی نے جیت لی، ریلی میں 85 ڈرائیوروں نے حصہ لیا، ایک خاتون ڈرائیور بھی شامل تھی۔صحرائے چولستان کے قلعہ ڈیراور میں جیپ ریلی کے موقع پر میلے کا سماں تھا،ڈیزرٹ جیپ ریلی کے لیے 215 کلومیٹر طویل ٹریک بنایا گیا تھا۔ ٹریک پر کہیں ریتیلی زمین تھی تو کہیں چٹیل میدان ، راستے میں 11 چیک پوائنٹ بھی بنائے گئے تھے۔ 85 ڈرائیوروں نے کمال مہارت سیاس دشوارگزار ٹریک پر گاڑی دوڑائی،جیپ ریلی میں چار کیٹیگری کے مقابلے ہوئے۔اے کیٹیگری میں نادر مگسی نے میدان مار لیا۔بی کیٹیگری میں اویس خاکوانی نے سب سے پہلے اختتامی لائن عبور کی۔سی کیٹیگری میں وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سندھ مکیش چاولہ جبکہ ڈی کیٹیگری میں خان محمد نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔مہمان خصوصی حمزہ شہباز نے انعامات تقسیم کیے۔اپنے خطاب میں ان کا کہنا تھا چولستان ڈیزرٹ جیپ ریلی پاکستان کا سب سے بڑا موٹر اسپورٹس ایونٹ بن چکا ہے۔ اگلے سال اس سے بہتر انتظامات کیے جائیں گے۔ڈیزرٹ جیپ ریلی دیکھنے کے لیے شائقین کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔