پاکستان
16 فروری ، 2014

شیخ نوری حبشی کادورہ لاڑکانہ ، بھٹو اور بینظیر کے مزارپر فاتحہ خوانی

شیخ نوری حبشی کادورہ لاڑکانہ ، بھٹو اور بینظیر کے مزارپر فاتحہ خوانی

کراچی…روضہ رسول ﷺکے متولی اور کلید بردار شیخ نوری محمد احمد علی حبشی نے لاڑکانہ میں ذوالفقار علی بھٹو اور بینظیر بھٹو کی مزاروں کا دورہ کیا اور فاتحہ خوانی کی۔شیخ نوری محمداحمد علی حبشی کے اعزاز میں پیپلز پارٹی کے رہنماسید اویس مظفر نے نوڈیرو ہاوٴس میں ظہرانے کا اہتمام کیا۔ اس موقع پر روضہ رسول ﷺکے متولی اور کلید بردار کا کہنا تھا کہ سعودی عرب پاکستان میں قیام امن کا خواہاں ہے۔ شیخ نوری محمد احمد علی حبشی پیپلز پارٹی کے رہنما اویس مظفرکی خصوصی دعوت پر پاکستان آئے ہیں۔

مزید خبریں :