16 فروری ، 2014
لاہور…وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہا ہے کہ نوجوان نسل قوم کا مستقبل ہے، امید ہے یوتھ فیسٹیول 2014 کے دوران پاکستانی نوجوان مزید عالمی ریکارڈ بنائیں گے۔ لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت اجلاس میں وزیرتعلیم وکھیل رانا مشہود سمیت متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نینوجوانوں کوبااختیار بنانے کیلئے انقلابی پروگرام شروع کررکھے ہیں، نوجوان نسل تعلیمی میدان کے ساتھ ساتھ یوتھ فیسٹیول 2014 میں بھی شاندار کارکردگی دکھائے گی۔