18 فروری ، 2014
لاہور…ایشیاکپ میں کیا پلاننگ ہوگی،کونسے حربے آزمانے ہیں،گرین شرٹس نے لاہورمیں تیاری شروع کردی۔ایشیا کپ کے لیے منتخب کھلاڑیوں نے قذافی اسٹیڈیم میں ٹریننگ شروع کر دی ہے، سب سے پہلے کھلاڑیوں کو سیکورٹی پر لیکچر دیا گیا، اس کے بعد فزیکل ٹریننگ شروع ہوئی۔ہیڈ کوچ معین خان، بولنگ کوچ محمد اکرم اور فیلڈنگ کوچ شعیب محمد بھی ایکشن میں ہیں۔ لیکن کوچنگ اسٹاف میں غیر ملکی فیلڈنگ کوچ جولین فاوٴنٹین سب سے نمایاں ہیں، جو کھلاڑیوں کو تو سکھا ہی رہے ہیں، ساتھ ہی نئے فیلڈنگ کوچ شعیب محمد کی بھی رہنمائی کر رہے ہیں۔ماسٹر اسپنر سعید اجمل کل کیمپ جوائن کریں گے۔ ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ 25 فروری سے بنگلا دیش میں شروع ہو گا۔