کھیل
19 فروری ، 2014

سوچی ونٹراولمپکس: ایکشن سے بھرپورمقابلے، میڈلز ٹیبل پر جرمنی ٹاپ پر

سوچی ونٹراولمپکس: ایکشن سے بھرپورمقابلے، میڈلز ٹیبل پر جرمنی ٹاپ پر

سوچی …سوچی ونٹراولمپکس میں تمغوں کی دوڑ جاری ہے،سنسنی خیزمقابلوں نے سماں باندھ رکھاہے،میڈلز ٹیبل پرجرمنی بدستورسرفہرست ہے۔سوچی اولمپکس کے مینز بیتھلون 15 کلو میٹر میں اسکیئرز نے آغاز شاندار انداز میں کیا ،زبردست اسکی انگ کا مظاہرہ کیا اور شوٹنگ بھی خوب کی۔بالآخر ناروے کے ایمل ہیگل سوینڈسے نے میدان مار لیا۔فرانس کے مارٹن فورکیڈ معمولی فرق سے دوسرے نمبر پر رہے۔مینز نورڈک کمبائنڈلارج ہل میں جرمنی کے ایرک فرینزل نے 139.5 میٹرلمبی چھلانگ لگائی اور 129 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر رہے۔مردوں کے10,000 میٹرز اسپیڈ اسکیٹنگ کے فائنل میں نیدرلینڈ کے ایتھلیٹ چھائے ،،صرف گولڈ میڈل ہی نہیں بلکہ سلور اور برانز میڈل بھی نیدر لینڈ کے نام رہا۔ وومنزکے تین ہزار میٹرز ریلے شارٹ ٹریک اسپیڈ اسکیٹنگ کے فائنل میں دلچسپ مقابلہ ہوا ،جس میں کھلاڑیوں نے اسپیڈ اور کنٹرول کا بھرپور مظاہرہ کیا،پہلی پوزیشن کوریا کی رہی تو سلور میڈل کینیڈا نے جیتا۔آئس ہاکی کے پلے آف میچ میں روس نے ناروے کو آوٴٹ کلاس کیا۔رشین ٹیم نے صفر کے مقابلے میں چار گول سے کامیابی حاصل کی اور کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی،لیکن روس کی ویمنز ہاکی ٹیم کو فن لینڈ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا،فن لینڈ نے چار صفر سے میدان مارا،ایک اور میچ میں جرمنی نے جاپان کو دو کے مقابلے میں تین گول سے ہرا دیا۔

مزید خبریں :