02 اپریل ، 2012
نیویارک … کمپیوٹر کی دنیا میں ایپل پروڈکٹس دے کر تہلکہ مچادینے والے امریکی بزنس مین اسٹیو جوبز پر فلم بنائی جارہی ہے۔ اسٹیو جوبز پر بننے والی فلم کو ”جوبز “کا نام دیا گیا ہے جس میں اسٹیو جوبز کا کردار مشہور اداکار ایشٹن کوچر نبھائیں گے۔ فلم میں اسٹیو جوبز کی زندگی کی کہانی کو پیش کیا جائے گا کہ کیسے شمالی کیلیفورنیا کا ایک نشے باز ہپی دنیا کی ایک بڑی اور کری ایٹو کمپیوٹر کمپنی ایپل کا بانی اور مالک بن گیا۔ اسٹیو جوبز 5 اکتوبر 2011ء کو انتقال کرگئے تھے۔ انہیں دنیا کی بااثر شخصیات میں شمار کیا جاتا ہے۔