کھیل
20 فروری ، 2014

ونٹر اولمپکس:میڈلز ٹیبل پر ناروے ایک مرتبہ پھر پہلی پوزیشن پر

ونٹر اولمپکس:میڈلز ٹیبل پر ناروے ایک مرتبہ پھر پہلی پوزیشن پر

سوچی …سوچی اولمپکس میں میڈلز کی دوڑ دلچسپ ہوتی جا رہی ہے ،ناروے نے ایک مرتبہ پھر جرمنی کو پیچھے دھکیلتے ہوئے میڈل ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔ سوچی میں جاری گیمز کے WOMEN'S BOBSLEIGH ایونٹ میں کینیڈین ایتھلیٹس کی پرفارمنس شاندار رہی۔کیلی اور موئسے نے تین منٹ 50 اعشاریہ چھ ایک وقت کے ساتھ گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔بیتھلون مکسڈ ریلے میں مقابلہ انتہائی دلچسپ رہا۔ ایتھلیٹس نے شاندار اسکی انگ کا مظاہرہ کیا، پھر شوٹنگ میں اپنی مہارت دکھائی۔ناروے کے سووینڈسن سب سے تیز رہے۔انہوں نے ایک گھنٹے نو منٹ سترہ سیکنڈز میں گولڈ میڈل جیت لیا۔ویمنز کے5000 میٹر اسپیڈ اسکیٹنگ کے فائنل میں بھی مقابلہ زوروں کا ہوا، جس میں چیک ری پبلک کی سیبلی کووا نے میدان مار لیا۔سلور میڈل نیدر لینڈ کی اسکیٹر نے جیتا۔ مینز آئس ہاکی کے کوارٹر فائنل میں روس نے فن لینڈ کے خلاف برتری تو حاصل کی لیکن اسے برقرار نہ رکھ سکی، فن لینڈ نے یکے بعد دیگرے تین گول بنائے اور میچ تین ایک سے جیت کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔دوسرے کوارٹر فائنل میں امریکا نے چیک ری پبلک کو آوٴٹ کلاس کر دیا، امریکی ٹیم نے دو کے مقابلے میں پانچ گول سے کامیابی اپنے نام کی۔ایک اور میچ میں کینیڈا نے لیٹویا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعدایک کے مقابلے میں دو گول سے ہر ادیا۔میڈلز ٹیبل پر اب ناروے 9 گولڈ کے ساتھ پہلے نمبر پر آ گیا ہے، جرمنی 8 طلائی تمغوں کے ساتھ دوسرے اور امریکا تیسرے نمبر پر ہے۔

مزید خبریں :