21 فروری ، 2014
کراچی …ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی میزبانی میں جیوٹی وی پر انعامات سے بھرپور فیملی شو انعام گھر کا نواں پروگرام پیش کیا گیا،انعام گھر میں پھر انعامات کی بارش ہوئی ،کسی نے جیتا سوٹ ،تو کسی کو ملا بوٹ ،کوئی موبائل لے گیا اور کوئی بائیک جیتا ۔ایک بار پھرانعام گھر کے سیگمنٹ’ کار وار لے جا میرے یار‘ میں پھرتی سے جوابات دے کر پھرتیلوں نے گاڑی جیتی اور یوں خوشیوں سے بھرے اس شو نے ایک بار پھر عوام کے دل جیتے۔