02 اپریل ، 2012
نیویارک…این جی ٹی…بعض اوقات والدین اپنے بچوں کا دل بہلانے یا انھیں ڈرانے کیلئے کوئی نہ کوئی روپ دھار لیتے ہیں جن سے کچھ بچے تو لطف اندوز ہو تے ہیں لیکن کچھ پر کو ئی اثر ہی نہیں ہوتا ۔ یہ وڈیو بھی ایک ایسے ہی بچے کی ہے جسے خوش کر نے کیلئے اس کے ابو نے نقلی چھینکیں مارنی شروع کردیں۔پہلے تو یہ ذہین بچہ ا پنے ابا کی نقلی چھینکوں پر دل کھول کر ہنستا رہا لیکن کچھ دیر کے بعد اس نے بھی ابوکی طرح نقلی چھینکیں مارنی شروع کردیں ۔بس پھر کیا تھا اباکی چالاکی پکڑنے کے بعد دونوں باپ بیٹانے مل کر باری باری چھینکیں ماریں اور گھرکے دیگر افراد کو بھی اس تفریح میں شامل کر لیا۔