23 فروری ، 2014
لندن…پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کی ورلڈ لائٹ مڈل ویٹ چیمپئن فلائیڈ مے ویدر سے Floyd Mayweather مئی میں متوقع فائٹ کے امکانات ختم ہوگئے ہیں۔جس پر عامر خان نے مے ویدر کو ڈرپوک قرار دیا ہے۔عامر خان نے جنوری میں اس بات کی تصدیق کی تھی کہ وہ لاس ویگاس میں مے ویدر کا مقابلہ کریں گے تاہم مے ویدر نے مقابلہ کرنے کی بجائے اپنے مداحوں سے سوال کرڈالا کہ کیا وہ اسے بولٹن فائٹر سے لڑتے دیکھنا چاہتے ہیں یا مارکوس Maidana سے؟مے ویدار کے مداحوں کی اکثریت نے انہیں مارکوس سیلڑنے کامشورہ دیا ہے۔ عامر خان دسمبرمیں ہوئی ڈبلیوبی ایسپرلائٹ ویٹ فائٹ میں مارکوس میدانا کو ہرا چکے ہیں اورپاکستانی نژاد باکسر کا کہنا ہے کہ ڈرپوک مے ویدر اگرایسے باکسرسے لڑنا چاہتاہے جسے وہ شکست دے چکے ہیں تواس کی مرضی تاہم انہیں اپنا وقت ضائع ہونے کا افسوس ہے۔