دلچسپ و عجیب
23 فروری ، 2014

فراڈ پکڑا گیا،معذوری الاؤنس لینے والا کراٹے کاز کو پولیس نے دھرلیا

 فراڈ پکڑا گیا،معذوری الاؤنس لینے والا کراٹے کاز کو پولیس نے دھرلیا

مانچسٹر…سیانے ٹھیک ہی کہتے ہیں کہ جھوٹ کے پاؤں نہیں ہوتے اس لئے جھوٹ کبھی نہ کبھی پکڑا ہی جاتا ہے اور جھوٹا انسان ہمیشہ نقصان میں ہی رہتا ہے۔برطانیہ کے شہر مانچسٹرکے 58سالہ مارک کمپ نامی شخص کے ساتھ بھی کچھ ایسا ہی ہوا جب پندرہ سال کے عرصے تک حکومت سے معذوری الاؤنس لینے کے ساتھ ساتھ وہ نوجوانوں کو کراٹے کی تربیت بھی دیتا رہا۔اس کی بدقسمتی کہ خفیہ کیمرے کی پکڑ میں آگیا اور رنگے ہاتھوں پکڑ لیا گیا جس پر اسے سنگین نوعیت کے مقدمات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔اس ہٹے کٹے شخص کو دیکھتے ہوئے یہ کہنا کچھ غلط نہ ہوگا کہ بھائی اگریہ آپ کی معذوری ہے تو تندرستی کا کیا عالم ہوگا۔

مزید خبریں :