24 فروری ، 2014
دبئی…انڈر 19 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں انگلینڈ نے پاکستان کو میچ میں فتح کیلئے 205 رنزکا ہدف دیا ہے۔دبئی میں جاری سیمی فائنل کاٹاس انگلینڈ نے جیتا اور پہلے بیٹنگ کو تر جیح دی لیکن دبئی انٹر نیشنل اسٹیڈیم میں پاکستانی بولرز نے میچ کا آغاز شاندار انداز میں کیا اور صرف ایک رن پر انگلش اوپنرز کو پویلین پہنچادیا، پاکستان کے ضیاالحق نے تیسرے اوور میں انگلش ٹیم پر پہلی ضرب لگائی جبکہ اگلے ہی اوور میں عماد بٹ نے Harry Finch کو پویلین پہنچا دیالیکن انگلش ٹیم کچھ سنبھلی اور چار وکٹ کے نقصان پر سنچری مکمل کرلی تاہم انگلش بیٹسمین پاکستانی بولرز کو کھل کرنہ کھیل سکے اور مقررہ اوورز میں پاکستان کو204رنز بناکر پاکستان کو میچ میں فتح کیلئے 205رنز کا ہدف دیا۔