صحت و سائنس
25 فروری ، 2014

ٹانگ پر باندھنے والا بینڈ جو 24گھنٹے آپ کی جسمانی فٹنس پر نظر رکھے

ٹانگ پر باندھنے والا بینڈ جو 24گھنٹے آپ کی جسمانی فٹنس پر نظر رکھے

نیو یارک…امریکی ماہرین نے ایک ایسا ٹانگ کے ساتھ پہننے والا بینڈ تیار کیا ہے جو آپ کو کسی ماہر ٹرینر کی طرح دن کے چو بیس گھنٹے جسمانی فٹنس کے بارے میں آگاہ کر تاہے گا۔ربر کے لچکدار مٹیریل سے بنے اس بینڈ کو پاؤں کے ساتھ ہاتھ کی گھڑی کی طرح باند ھ دیا جاتا ہے جو دن بھر کی جانے والی مختلف سر گر میوں جیسے سائیکلنگ،سوئمنگ اور ایکسر سائز کے وقت طے کر دہ فاصلے،کیلو ریز میں کمی،رفتار اور جسمانی صحت کے بارے میں آگاہ کر تا ہے جسے ایتھلیٹس کے ساتھ عام افراد بھی استعما ل کر سکتے ہیں۔دن بھر یہ سر گر میاں انجام دینے کے بعد اس بینڈ کوٹانگ سے اتار کر اپنے اسمارٹ فون کے ساتھ منسلک کر کے تما م معلو مات لی جاسکتی ہیں جس کے ذریعے کسی الجھن یا دقت کے بغیر24گھنٹے اپنی جسمانی فٹنس پر نظر رکھنا ممکن ہو گیا ہے۔

مزید خبریں :