دلچسپ و عجیب
26 فروری ، 2014

امریکی جوڑا راتوں رات کروڑ پتی بن گیا

امریکی جوڑا راتوں رات کروڑ پتی بن گیا

نیویارک …امریکی جوڑا راتوں رات کروڑ پتی بن گیا، گھر کے باغ میں دبے دھاتی سکے ملے، کرنسی ماہر کے پاس پہنچ کر پتا چلا کہ ایک کروڑ امریکی ڈالر مالیت کا خزانہ ہاتھ آگیا ہے۔ ریاست کیلی فورنیا کے شمالی علاقے میں زمین میں دفن سونے کے سکوں کی تعداد 1400 ہے ،جن پر 1800ء کی تاریخیں درج ہیں۔ دھاتوں کے 8 ڈبوں میں موجود یہ سکے امریکی جوڑے کو گزشتہ سال اپریل میں ملے تھے، ان میں سے 20 ڈالر سونے کے سکے نئے تھے اور مٹی میں دبنے سے ان کو کم نقصان پہنچا تھا۔ سونے کے یہ قدیم اور نایاب سکے آئندہ ماہ اٹلانٹا میں امریکن سکے جمع کرنے والی ایک ایسوسی ایشن کی نمائش میں رکھے جائیں گے۔

مزید خبریں :