27 فروری ، 2014
لاہور …لاہور کی ایک عدالت نے ٹریفک وارڈن جھگڑا کیس میں پیش نہ ہونے پر کرکٹر عمر اکمل کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔ ماڈل ٹاوٴن کچہری میں جوڈیشل مجسٹریٹ امتیاز انور کی عدالت میں کیس کی سماعت ہوئی۔ کرکٹر عمر اکمل پیش نہ ہوئے، جس پر جوڈیشل مجسٹریٹ نے ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے پولیس کو ہدایت کی کہ 11مارچ کو عمر اکمل کی عدالت میں حاضری یقینی بنائی جائے۔