دنیا
27 فروری ، 2014

چین :بس میں آگ بھڑک اٹھی، 5 مسافر جھلس کر ہلاک

چین :بس میں آگ بھڑک اٹھی، 5 مسافر جھلس کر ہلاک

بیجنگ…چین میں سفر کے دوران بس میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں 5 افراد زندہ جل گئے اور متعدد زخمی ہو گئے۔ واقعہ چین کے جنوب مغربی صوبے Guizhouمیں پیش آیا، جہاں بس ایک اسکول کے پاس گزر رہی تھی کہ اچانک اس میں آگ بھڑک اٹھی۔ عینی شاہدین کے مطابق بس میں تقریباً 50 افراد سوار تھے ، جن میں سے کچھ بس سے نکلنے میں کامیاب ہوگئے ۔پانچ افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ 30 افراد جھلس گئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے حادثے کی جگہ کو گھیرے میں لے لیا ہے اور تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

مزید خبریں :