پاکستان
28 فروری ، 2014

کشمور میں گیس کی 18 انچ قطر پائپ لائن دھماکے سے تباہ

کشمور میں گیس کی 18 انچ قطر پائپ لائن دھماکے سے تباہ

کشمور…کشمور میں گیس کی 18 انچ قطر پائپ لائن دھماکے سے تباہ کردی گئی جس سے سندھ کے مختلف علاقوں میں گیس کی فراہمی معطل ہوگئی۔ پولیس کے مطابق سوئی سے شکارپور جانے والی 18 انچ قطرگیس پائپ لائن کو نامعلوم شدت پسندوں نے گوٹھ عبدالرحیم بجارانی کے قریب دھماکے سے تباہ کردیا، جس سے شکارپور، جیکب آباد سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں گیس کی فراہمی معطل ہوگئی۔ واقعے کے بعد سیکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کوگھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔

مزید خبریں :