28 فروری ، 2014
لندن…برطانیہ میں حزب اختلاف کی جماعت لیبر پارٹی کے سیکریٹری جنرل نے کہاہے کہ آنے والے انتخابات میں انکی جماعت نسلی اقلیتوں کو بھرپور نمائندگی دے گی۔ جیونیوز کو انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ مختلف کمیونیٹیز کی جس قدرآبادی ہے،پارلیمنٹ میں اسکا اظہار بھی ہونا چاہیے۔