پاکستان
28 فروری ، 2014

بلوچستان کے لاپتہ افراد کے لواحقین آج راول پنڈی میں مظاہرہ کریں گے

بلوچستان کے لاپتہ افراد کے لواحقین آج راول پنڈی میں مظاہرہ کریں گے

راولپنڈی…بلوچستان کے لاپتہ افراد کے لواحقین کا پیدل لانگ مارچ 104 دن میں راول پنڈی پہنچ گیا ہے ۔ لانگ مارچ کے شرکا کی تعداد ایک سو سے زائد ہے جس میں بلوچ خواتین ، بچے اور بزرگ بھی شامل ہیں ۔ پیدل لانگ مارچ کی قیادت بلوچ رہ نما ماما قدیر کر رہے ہیں۔ جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس لانگ مارچ کی منزل اسلام آباد میں اقوام متحدہ کا دفتر ہے جہاں وہ قراداد جمع کرائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگر اسلام آباد جاتے ہوئے کسی مقام پر روکا گیا تو وہیں پر دھرنا دے دیا جائے گا۔ لاپتہ بلوچ افراد کے لواحقین آج کچہری چوک راول پنڈی میں مظاہرہ بھی کریں گے۔

مزید خبریں :