دنیا
28 فروری ، 2014

انسدادپولیو مہم شرعی ہے، کارروائیاں سراسر غیر اسلامی ہیں،اسلامی مشاورتی کونسل

 انسدادپولیو مہم شرعی ہے، کارروائیاں سراسر غیر اسلامی ہیں،اسلامی مشاورتی کونسل

جدہ…اسلامی مشاورتی کونسل کے علما ء نے انسداد پولیو مہم کو جائز اور اس کے خلاف کارروائیوں کو غیر اسلامی قرار دے دیا۔انسداد پولیو مہم سے متعلق اوآئی سی ہیڈ کوارٹر میں اجلاس ہوا جس میں اسلامک ایڈوائزری اکیڈمی، فقہ اکیڈمی جامعہ الاظہر اوراسلامی ترقیاتی بینک کے علما اور دانشوروں نے شرکت کی۔ امام حرم کی قیادت میں ہونے والے اجلاس کے بعد جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ انسداد پولیو مہم جائز اور شرعی ہے اور اس کے خلاف کام کرنا غیر انسانی اور اسلامی تعلیمات کے منافی ہے، پاکستان، افغانستان اور نائجیریا کے بعض حصوں میں پولیو مہم پر پابندی، مخالفین کے حملے اور متاثرہ بچوں کو تحفظ فراہم نہ کرنا سراسر غیر اسلامی ہے، اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اور صومالیہ میں بچے پولیو کے مرض میں مبتلا ہورہے ہیں ،وہاں پر تشددکارروائیاں قابل مذمت ہیں۔

مزید خبریں :