28 فروری ، 2014
باڑا…خیبر ایجنسی کی تحصیل باڑا میں شدت پسندوں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ جس میں اہم کمانڈر سمیت 3شدت پسند ہلاک اور 3زخمی ہوگئے۔ فائرنگ میں دو سیکیورٹی اہلکار بھی زخمی ہوئے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق تحصیل باڑا کے علاقے شلوبر میں موٹرسائیکل سوار افراد کو روکنے کا اشارہ کیاگیا ، اس انہوں نے فائرنگ کردی۔ سیکیورٹی فورسز کی جوابی فائرنگ میں تین شدت پسند ہلاک اور تین زخمی ہوگئے جبکہ واقعے میں دو سیکیورٹی اہلکار بھی زخمی ہوئے۔ ہلاک ہونیوالے شدت پسندوں میں کالعدم لشکر اسلام کا اہم کمانڈر میمن آفریدی بھی شامل ہے۔