کھیل
02 مارچ ، 2014

اعصام الحق دبئی ٹینس ٹائٹل جیتنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

 اعصام الحق دبئی ٹینس ٹائٹل جیتنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

لاہور…ٹینس اسٹار اعصام الحق دبئی ٹینس ٹائٹل جیتنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے، اعصام الحق کے مطابق وہ دبئی ٹینس چمپئن شپ میں انجری کا شکار ہو گئے تھے تاہم قوم اور والدین کی دعاوٴں کی بدولت وہ ٹائیٹل جیتنے میں کامیاب رہے۔دبئی ٹینس چمپئن شپ کا ٹائٹل جیتنے کے بعد وہ علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پہنچے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعصام الحق نے کہا کہ خوشی ہے اس سال کا پہلا ٹورنامنٹ جیتا،امید ہے آنے والے بڑے ٹورنامنٹ بھی جیتوں گا۔انہوں نے کہا کہ اس وقت بھرپور پریکٹس میں ہوں اور آنے والے بڑے ٹورنامنٹس میں بہتر کارکردگی دکھاوٴں گا۔اس سے قبل اعصام الحق پی کے 204 سے دبئی سے لاہور پہنچے لیکن پی آئی اے اہلکار اعصام الحق،انکی والدہ اور بھائی سمیت 55 مسافروں کا سامان دبئی ائیرپورٹ پر ہی بھول آیا۔

مزید خبریں :