02 مارچ ، 2014
کراچی …ایشیا کپ میں پاکستان کی فتح کے بعد ملک بھر میں جشن کا سماں ،مختلف شہروں میں شدید ہوائی فائرنگ ہوئی،اور علاقے فائرنگ کی آوازوں سے گونج اٹھے۔بنگلہ دیش میں ہونے والے ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان نے جونہی بھارت کو ایک وکٹ سے شکت دی۔تو کراچی،لاہور، اسلام آباد، کوئٹہ،پشاور، راولپنڈی، گوجرانوالہ،سیالکوٹ،حیدرآباد،سکھر اور نوابشاہ سمیت کئی شہروں میں شہری سٹرکوں پر نکل آئے ، شہروں میں مختلف مقامات پر شہریوں نے بھنگڑے ے ڈالے اور روایتی رقصکیے۔کراچی اور لاہور کے کئی علاقوں میں مٹھایاں تقسیم کی گئیں۔ کوئٹہ ، نوشکی،سبی، بولان،ڈیرہ بگٹی ،سوئی اور دیگر شہروں میں بھی شہریوں نے پاکستان کی فتح پر جشن منایا۔گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی ،صوبائی وزیر سردار ثنا اللہ زہری ،ہزارہ ڈیموکریٹ پارٹی کے چیئرمین عبدالخالق ہزارہ نے پاکستان کی کرکٹ ٹیم کو بھارت سے میچ جیتنے پر مبارک باد دی ہے۔ اسلام آباد کے شہریوں نے بھی ایشیا کپ میں بھارت کے خلاف پاکستان کی کامیابی پر زبردست خوشی کا اظہار کیا ہے اور اس فتح کا سہرا شاہد آفریدی کے سر باندھا ہے۔