03 مارچ ، 2014
اسلام آباد…ملک کے مختلف شہروں میں کہیں ہلکی اور تیز بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ چترال کے پہاڑوں پر وقفے وقفے سے برف باری سے موسم سرد ہوگیا ہے۔چترال کے میدانی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر ہونیوالے برف باری نے سردی پھر بڑھا دی ہے۔ ڈیرہ اسماعیل خان سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف علاقو ں میں بھی وقفے وقفے سے بارش ہورہی ہے۔ بلوچستان کے علاقوں بیلہ اور اوتھل جبکہ پنجاب میں چنیوٹ، جھنگ،ڈیرہ غازی خان اور سند ھ کے شہروں سکھر،جیکب آباد اور دیگر کئی شہروں میں بارش نے موسم کو خوشگوار کردیا ہے۔ محکمہ موسمیات کاکہناہے کہ آج اسلام آباد ، پنجاب ،گلگت بلتستان سمیت بلوچستان ، خیبر پختونخواہ اور کشمیر میں بارش کا امکان ہے۔مری ،گلیات،مالاکنڈ، گلگت بلتستان اور کشمیرمیں بعض مقامات پر برفباری بھی ہوسکتی ہے۔