پاکستان
03 مارچ ، 2014

کراچی :بارش کے بعد موسم خوشگوار، 11 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی

کراچی :بارش کے بعد موسم خوشگوار، 11 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی

کراچی…کراچی میں بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں 11 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ،کچھ علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے کراچی میں صبح سویرے بادلوں نے ڈیرے ڈالے اور خوب جم کر برسے، جس کے بعد شہر کا موسم سرد اور خوش گوار ہوگیا۔ ناظم آباد، گلشن اقبال، ایف بی ایریا، سہراب گوٹھ، گورنگی اور لیاری سمیت مختلف علاقوں میں تیزبارش ہوئی جس کے بعد ان علاقوں میں پانی جمع ہوگیا۔ اولڈ سٹی ایریا، صدر سمیت شہر کے مختلف علاقوں بارش کے بعدبجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔ دوسری جانب دھابیجی میں واٹربورڈ کی تنصیبات کی بجلی معطل ہوگئی ،جس سے 19 پمپنگ اسٹیشنیں بند ہونے سے شہر کو پانی کی فراہمی معطل ہوگئی۔ حب ڈیم سے کراچی کو 100 ایم جی ڈی فراہمی پہلے ہی بند ہے اورپانی کی کمی کی وجہ سے ناغہ کا نظام نافذ ہے۔ ناظم آباد ایف بی ایریا اور سہراب گوٹھ سمیت دیگر علاقوں میں اب بھی وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق فیصل بیس پر 20 ملی میٹر، لانڈھی 17 اور گلستان جوہر 12.6 ملی میٹر ،جناح ٹرمینل 12 ، ناظم آباد 6.5 اور اولڈ ٹرمینل 11 ملی میٹر بارش رکارڈ کی گئی ، جبکہ گلشن حدید 4 اور بیس مسرور پرایک ملی میٹر بارش ہوئی۔ مین آبزرویٹری کے مطابق شہر میں 11 ملی میٹر بارش رکارڈ کی گئی۔

مزید خبریں :