پاکستان
03 مارچ ، 2014

اسلام آباد کچہری کا واقعہ افسوسناک ہے، چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ

اسلام آباد کچہری کا واقعہ افسوسناک ہے، چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ

لاہور…چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ عمر عطا بندیال کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کچری میں پیش آنے والا واقعہ افسوسناک ہے، عدلیہ اور وکلا کے اداروں میں سکون ہو گا تو امن ہو گا۔اسلام آباد واقعہ پر اظہار افسوس کے لئے چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے لاہور ہائی کورٹ بار کا دورہ کیا۔ اس موقع پر چیف جسٹس کاکہنا تھا کہ ایک دوسرے کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ مل کر حالات کامقابلہ کرناہے اورغم بانٹناہے، چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ اس قسم کے واقعات کا مقابلہ حوصلے سے کرنا ہے۔

مزید خبریں :