03 مارچ ، 2014
کراچی… ولی بابر قتل کیس میں سزائے موت پانے والے2 مجرموں کی گرفتاری پر 20 لاکھ انعام کا اعلان کردیا گیا۔ کراچی پولیس چیف کا کہنا ہے کہ گرفتاری میں مدد دینے والوں کے نام راز میں رہیں گے، پولیس ترجمان کے مطابق کامران عرف شانی اور فیصل عرف موٹا کا نام ای سی ایل میں شامل کر دیے گئے ہیں۔
کراچی…جیو نیوز کے رپورٹر ولی خان بابر کے قتل کیس میں سزائے موت پانے والے دو مجرموں کی گرفتاری پر کراچی پولیس نے 20 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا ہے۔کراچی پولیس چیف شاہد حیات کے مطابق دونوں مجرموں کامران عرف شانی اور فیصل عرف موٹا کا نام ایگزیٹ کنٹرول لسٹ میں بھی شامل کرادیا گیا ہے، مجرموں کر گرفتاری میں مدد دینے والوں کو بیس لاکھ روپے انعام دینے کے ساتھ ساتھ ان کے نام صیغہ راز میں رکھے جائیں گے۔ پولیس کے مطابق ضرورت پڑنے پر ایسے شہریوں کو سیکورٹی بھی فراہم کی جائے گی۔ دونوں مفرور مجرموں کو یکم مارچ کو انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ولی بابر قتل کیس میں سزائے موت سنائی تھی۔