پاکستان
03 مارچ ، 2014

اسلام آباد ہائی کورٹ نے کچہری حملہ کیس پر تحقیقاتی کمیٹی بنادی

اسلام آباد ہائی کورٹ نے کچہری حملہ کیس پر تحقیقاتی کمیٹی بنادی

اسلام آباد…اسلام آباد ہائی کورٹ نے کچہری حملے کی تحقیقات کے لیے تین رکنی کمیٹی قائم کردی، چیف جسٹس آف پاکستان نے بھی واقعے کا ازخود نوٹس لے لیا ہے ۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ انور کاسی کی قائم کردہ تحقیقاتی کمیٹی میں ہائی کورٹ کے جج جسٹس شوکت عزیز صدیقی اور رجسٹرار میراں جان کاکڑ شامل ہیں، چیف جسٹس پاکستان جسٹس تصدق جیلانی نے واقعے کا ازخود نوٹس لیتے ہوئے کل سیکریٹری داخلہ اور آئی جی اسلام آباد کو طلب کرلیا ہے، جسٹس جیلانی نے پمز اسپتال میں زخمیوں کی عیادت بھی کی، اس موقع پران کا کہنا تھا کہ ایسے واقعات سے وکلا اور ججوں کے حوصلے کم نہیں ہوں گے۔

مزید خبریں :