03 مارچ ، 2014
اسلام آباد…چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ مذاکرات سے پتاچل جائیگا کے کون امن نہیں چاہتا۔ اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ایسے عناصر موجود ہیں جو امن نہیں چاہتے۔ بیرونی قوتوں کے ایجنڈے پرکام کرنے والوں کو علیحدہ کرنا چاہیے، شمالی وزیرستان میں سات لاکھ پاکستانی بستے ہیں جبکہ لڑنے والے صرف 20 سے 25 ہزار افراد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شمالی وزیرستان میں آپریشن ہونے والا تھا، شکرہے کہ آپریشن رک گیا،ا مریکہ نہیں چاہتا کہ پاکستان میں امن قائم ہو۔