03 مارچ ، 2014
بارکھان…بلوچستان کے ضلع بارکھان میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کے دفتر میں مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں کیشئر جاں بحق ہوگیا۔پولیس کے مطابق بارکھان شہر میں واقع ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کے دفتر میں محکمہ کا کیشئر بابو بنگل اپنے کمرے میں ملازمین کی تنخواہیں تقسیم کررہا کہ نامعلوم مسلح افراد نے کمرے میں گھس کر فائرنگ کردی،جس کے نتیجے میں وہ موقع پر جاں بحق ہوگیا،واقعہ کے بعد ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، فائرنگ کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے، تاہم پولیس واقعہ کی تحقیقات کررہی ہے۔