03 مارچ ، 2014
کراچی …افضل ندیم ڈوگر…جیو نیوز کے رپورٹر ولی خان بابر کے قتل کیس میں سزائے موت پانے والے دو مجرموں کی گرفتاری پر کراچی پولیس نے 20 لاکھ روپے انعام کا اعلان کرتے ہوئے دونوں مجرموں کی تصاویر جاری کردی ہیں۔ پولیس چیف شاہد حیات کے مطابق مجرم ایس ایم کامران عرف کامران شانی شانی اور فیصل محمود عرف فیصل موٹا کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں بھی شامل کردیئے گئے ہیں۔ دونوں مفرور مجرموں کو یکم مارچ کو انسداد دہشت گردی کندھکوٹ کی عدالت نے ولی بابر قتل کیس میں سزائے موت سنائی تھی، مجرموں کر گرفتاری میں مدد دینے والوں کے نام صیغہ راز میں رکھے جائیں گے۔