پاکستان
03 مارچ ، 2014

طالبان کی جنگ بندی کے اعلان پر مشاورتی اجلاس کل ہوگا:عرفان صدیقی

طالبان کی جنگ بندی کے اعلان پر مشاورتی اجلاس کل ہوگا:عرفان صدیقی

اسلام آباد…طالبان سے مذاکرات کیلئے حکومتی کمیٹی کے کوآرڈینیٹر عرفان صدیقی نے کہاہے کہ طالبان کی جنگ بندی کے اعلان پر مشاورتی اجلاس کل ہوگا جس میں آئندہ مذاکراتی حکمت عملی پر بھی غور کیاجائیگا۔ جیونیوز سے گفت گو میں حکومتی کمیٹی کے کوآرڈینیٹر عرفان صدیقی کا کہناتھاکہ اجلاس میں طالبان کی جانب سے فائر بندی کے اعلان پر کمیٹی ارکان مشاورت کریں گے۔ عرفان صدیقی نے بتایاکہ حکومتی کمیٹی کے مشاورت اجلاس کے بعد ان کی وزیر اعظم سے ملاقات کا امکان ہے جس میں کمیٹی کی جانب سے آئندہ مذاکراتی حکمت عملی کے لائحہ عمل پر بریفننگ دی جائیگی۔

مزید خبریں :