پاکستان
03 مارچ ، 2014

وزیر داخلہ کا اسلام آباد محفوظ ہونے کا دعویٰ کہاں گیا؟ خورشید شاہ

وزیر داخلہ کا اسلام آباد محفوظ ہونے کا دعویٰ کہاں گیا؟ خورشید شاہ

اسلام آباد…قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ کا اسلام آباد محفوظ ہونے کا دعویٰ کہاں گیا؟ کیا جنگ بندی کا اعلان کرنے والوں کا کچہری میں دہشت گردی سے اعلان لاتعلقی کافی ہے؟مذاکرات کے نام پر پردے کے پیچھے کیا ہو رہا ہے، قوم کو حقائق بتائے جائیں۔اسلام آباد کچہری میں دہشت گردی کی مذمت کرتے ہوئے سید خورشید شاہ نے کہا کہ دہشت گرد اتنے طاقتور ہو گئے ہیں کہ ان سے وفاقی دارالحکومت بھی محفوظ نہیں، وفاقی وزیر داخلہ کا اسلام آباد محفوظ ہونے کا دعویٰ کہاں گیا؟۔ خورشید شاہ نے سوال اٹھایا ہے کہ کیا جنگ بندی کرنے والوں کا اعلان لاتعلقی کافی ہے قوم کو حقائق بتائے جائیں۔

مزید خبریں :