پاکستان
03 مارچ ، 2014

دہشت گردوں کی دہشت گردی جلد ختم ہوجائے گی ،سعد رفیق

دہشت گردوں کی دہشت گردی جلد ختم ہوجائے گی ،سعد رفیق

لاہور…وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعدرفیق کاکہناہے کہ دہشت گردوں کی دہشت گردی جلد ختم ہوجائے گی، حکومت بلیک میل ہوئی ہے نہ ہوگی۔ ریلوے ہیڈکوارٹرز میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ چند وحشی اورپاگل دشمنوں سے تنخواہ لے کربم دھماکے کررہے ہیں۔یہ جتنے حملے کریں گے حکومت اتنا ہی ان کیخلاف آپریشن تیز کرے گی۔پاکستان کے دشمن سمجھتے ہیں کہ وہ دہشت گردی پھیلاکر عوام اورحکومت کوکمزورکردیں گے تو ایساکبھی نہیں ہو گا۔ خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ حکومت بات کرنیوالوں سے بات کرے گی اورگولی کاجواب گولی سے دے گی۔

مزید خبریں :