پاکستان
03 مارچ ، 2014

مقتول جج کے آج کے مقدمات کی کاز لسٹ جیونیوز کو مل گئی

مقتول جج کے آج کے مقدمات کی کاز لسٹ جیونیوز کو مل گئی

اسلام آباد…مقتول جج رفاقت اعوان کے آج کے مقدمات کی کاز لسٹ جیونیوز کو مل گئی۔ کاز لسٹ کے مطابق سیشن جج نے2ضمانت اور 9دیوانی مقدمات سنے، ایک اپیل کا فیصلہ سنایا۔ جج رفاقت اعوان نے اسکول میں داخلوں کا عمل روکنے کے خلاف سول جج کا حکم کالعدم قرار دیا جبکہ اسکول کی اپیل منظور کرنے کا فیصلہ سنایا۔ بچے کا داخلہ نہ ہونے پر وکیل نے ایڈمیشن پراسیس کے خلاف حکم امتناع لے رکھا تھا۔

مزید خبریں :