پاکستان
03 مارچ ، 2014

ملکی سلامتی کا جائزہ لینے کیلئے وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس

ملکی سلامتی کا جائزہ لینے کیلئے وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس

اسلام آباد…وزیراعظم نواز شریف کی زیرصدارت ملکی سلامتی کی صورت حال کا جائزہ لینے کیلئے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف سمیت سول وعسکری قیادت شریک ہوئی۔ وزیراعظم ہاوٴس کے حکام کے مطابق وزیراعظم میاں نوازشریف سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ملاقات کی جس میں ملکی سلامتی کی صورت حال پر غور کیا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ ملاقات کے بعد وزیراعظم کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کے اجلاس میں طالبان کی جانب سے ایک ماہ کی جنگ بندی کے اعلان اوراسلام آباد میں دہشت گردی کے واقعے پرغور جاری ہے۔ اجلاس میں وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان، وزیر خزانہ اسحاق ڈار، آرمی چیف جنرل راحیل شریف، چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل اشفاق ندیم، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ظہیرالسلام عباسی سمیت دیگر اعلیٰ حکام شریک ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں اسلام آباد میں دہشت گردی کے واقعے کی سخت مذمت کی گئی۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف حکومت کا عزم متزلزل نہیں ہوسکتا اور شہریوں کی حفاظت کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

مزید خبریں :