پاکستان
03 مارچ ، 2014

اسلام آباد حملہ:پیغام دیا گیا کہ دارالحکومت پر قبضے کی تیاری مکمل ہے، فاروق ستار

اسلام آباد حملہ:پیغام دیا گیا کہ دارالحکومت پر قبضے کی تیاری مکمل ہے، فاروق ستار

اسلام آباد…ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا ہے کہ آج کے واقعے سے واضح پیغام دیا گیا کہ اسلام آباد پر قبضے کی تیاری مکمل ہوچکی ہے،یہ جنگ کسی اور کی نہیں ہماری جنگ ہے۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار نے کہا کہ دہشت گردی کے واقعے میں 3پیغامات واضح طور پردیے گئے ہیں، یعنی یہ واضح پیغام دیا گیا کہ اسلام آباد پر قبضے کی تیاری مکمل ہوچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ جنگ کسی اور کی نہیں ہماری جنگ ہے اور اب اسے کسی اور کی جنگ کہنا غلط فہمی اور بزدلی ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہا کہ دہشت گرد منصوبہ بندی میں ہم سے آگے ہیں، عوام کو دھوکے میں نہ رکھیں۔ فاروق ستار نے کہا کہ سیز فائر کی آڑ میں وقت حاصل کیا گیا ہے اور ریاست کو دھوکا دیا جارہا ہے۔

مزید خبریں :