03 مارچ ، 2014
اسلام آباد…اسلام آباد میں دہشت گردی کے خلاف مختلف شہروں میں ہائیکورٹ اور ڈسٹرکٹ عدالتوں میں ہڑتال کی گئی۔ پاکستان بار کونسل نے کل ملک بھر میں ہڑتال جبکہ اسلام آباد ہائی کورٹ اور ڈسٹرکٹ بار نے ایک ہفتے تک عدالتوں میں پیش نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایف ایٹ کچہری میں حملے کے بعد پاکستان بار کی اپیل پر مختلف شہروں میں وکلا عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے۔ بار ایسوی ایشنز کے اجلاس میں وکلا نے دہشت گردی میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا۔ چیف جسٹس لاہورہائی کورٹ جسٹس عمرعطا بندیاں نے ہائی کورٹ بار کا دورہ کیا، ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک افسوسناک واقعہ ہے۔