پاکستان
03 مارچ ، 2014

اسلام آباد دہشت گردی، چیف جسٹس نے واقعے کا نوٹس لے لیا

اسلام آباد دہشت گردی، چیف جسٹس نے واقعے کا نوٹس لے لیا

اسلام آباد …چیف جسٹس پاکستان جسٹس تصدق حسین جیلانی نے دہشت گردی کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری داخلہ، چیف کمشنر اور آئی جی اسلام آباد کو کل عدالت طلب کرلیا ہے، جبکہ چاروں صوبوں کے چیف سیکرٹریز سے تین دن میں عدالتوں کے سیکیورٹی اقدامات کی رپورٹ بھی طلب کرلی ہے۔ جسٹس جیلانی نے ازخود نوٹس رجسٹرار سپریم کورٹ کے نوٹ پر لیتے ہوئے سیکرٹری داخلہ، چیف کمشنر اور آئی جی اسلام آباد کو تفصیلی رپورٹ کے ساتھ عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے جبکہ آئی جی اسلام آباد سے کچہری میں سیکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات تمام پولیس اہلکاروں کی فہرست پیش کرنے کے ساتھ ساتھ یہ معلوم کیا گیا ہے واقعے کے وقت کون سے اہلکار وہاں تعینات تھے اور انہوں نے دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے کیا اقدامات کئے۔ چیف جسٹس نے تمام صوبوں کے چیف سیکرٹریز کو بھی عدالتوں میں سیکیورٹی اقدامات کے بارے میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے جبکہ اسلام آباد ڈسٹرکٹ بار اور اسلام آباد ہائی کورٹ بار کے سربراہوں کو بھی عدالت کی معاونت کے لیے نوٹسز جاری کئے گئے ہیں۔

مزید خبریں :