03 مارچ ، 2014
پشاور…جماعت اسلامی اور تحریک انصاف میں مزید اختلافات پیدا ہوگئے ہیں،اس حوالے سے جماعت اسلامی کے صوبائی ترجمان اسراراللہ اپنے بیان میں کہا ہے کہ نیٹو سپلائی کے خلاف دھرنا ختم کرنے پر عمران خان نے اعتماد میں نہیں لیا،اسی طرح صحت کا انصاف کو پی ٹی آئی نے پارٹی پروگرام بنا دیا، اتحادی حکومتیں اس طرح نہیں چلائی جاتیں، ترجمان جماعت اسلامی خیبرپختونخوا اسرار اللہ نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کی جانب سے بعض اہم امور اور فیصلوں میں اتحادی جماعتوں کو اعتماد نہ لینے پر افسوس ہے۔ایک بیان میں ترجمان نے کہا کہ نیٹو سپلائی کے خلاف دھرنا عمران خان نے جماعت اسلامی اور عوامی جمہوری اتحاد کو اعتماد میں لیے بغیر ختم کیا۔صحت کا انصاف پروگرام کو بھی پی ٹی آئی نے حکومتی کی بجائے پارٹی پروگرام میں تبدیل کردیا ہے۔ اتحادی حکومتیں اسطرح نہیں چلائی جاتیں ،پی ٹی آئی اپنے رویے پر نظر ثانی کرے۔