03 مارچ ، 2014
کراچی…سانحہ اسلام آباد کے تناظر میں چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس مقبول باقر کی زیرصدارت ججز اور بار ایسوسی ایشن کے رہنماوٴں کا اہم اجلاس ہوا۔اجلاس میں شہید ہونے والے ججز اور وکلا کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی۔ چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹجسٹس مقبول باقر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ججز، ان کے اہل خانہ اور وکلا کو تحفظ فراہم کیا جائے، سندھ ہائی کورٹ اور تمام ماتحت عدالتوں کی سیکیورٹی کو سخت کیا جائے، سٹی کورٹ میں سیکیورٹی سے متعلق ترقیاتی کاموں کو 20 دن میں مکمل کیا جائے۔