03 مارچ ، 2014
کراچی…ناظم آباد میں لوٹ مار کرنے والے دو ڈاکو پولیس فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔ پولیس کہتی ہے کہ دونوں ملزمان ٹارگٹ کلر تھے، گلبہار میں کارروائی کر کے واپس آئے تھے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ناظم آباد میں ایک شخص کو قتل کرکے فرار ہونے والے ملزمان کا پولیس سے ٹاکرا ہوگیا، مقابلے کے بعد دونوں ٹارگٹ کلرز مارے گئے جبکہ فائرنگ کے تبالے میں ایک خاتون اور پولیس اہلکار سمیت 3افراد زخمی ہوئے۔ پولیس کے مطابق ناظم آباد میں انو بھائی پارک کے قریب دو ملزمان ایک شخص کو ہلاک کرنے کے بعد فرار ہورہے تھے کہ پولیس سے ان کا ٹاکرا ہوگیا، فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں دونوں ٹارگٹ کلرز مارے گئے، جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک پولیس اہلکار اور ایک خاتون سمیت تین افراد زخمی ہوگئے۔ ڈی آئی جی ویسٹ جاوید اوڈھو نے جیو نیوز کو بتایا کہ مارے گئے دونوں ٹارگٹ کلرز کے قبضے سے اسلحہ برآمد ہوا ہے جبکہ آئی جی سندھ اور کراچی پولیس چیف کی جانب سے مقابلے میں حصہ لینے والے ایس ایچ او نیو کراچی اور ان کی ٹیم کے لیے نقد انعام کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔