دنیا
04 مارچ ، 2014

عالمی صحافتی تنظیم کاولی بابرقتل کیس میں مجرموں کوسزا کا خیرمقدم

عالمی صحافتی تنظیم کاولی بابرقتل کیس میں مجرموں کوسزا کا خیرمقدم

نیویارک…عالمی صحافتی تنظیم کمیٹی ٹوپروٹیکٹ جرنلسٹس نے جیو نیوز کے رپورٹر ولی بابرقتل کیس میں 6 مجرموں کودی جانے والی سزا کا خیرمقدم کیا ہے۔ نیویارک سے جاری ایک بیان میں کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹ کے ایشیا پروگرام کوآرڈینیٹر بوب ڈائیٹز کا کہنا ہے کہ ولی بابرقتل کے مجرموں کو دی جانے والی سزا صحافیوں کے قتل کی روایت ختم کرنے میں سنگ میل ثابت ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک کاقانونی نظام انصاف کے لیے وقف ہوتوبہت کچھ حاصل کیاجاسکتاہے،کمیٹی ٹوپروٹیکٹ جرنلسٹس نے کہا کہ جب تک ولی خان بابرکے قتل کے ماسٹرمائنڈ کوکٹہرے میں نہیں لایاجاتا،انصاف کے تقاضے پورے نہیں ہوں گے۔

مزید خبریں :